
حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمتہ اللہ کا 108واں سالانہ عرس منایا گیا
حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمتہ اللہ کا 108واں سالانہ عرس منایا گیا
ہر سال کی طرح اس سال بھی خضر پور کے کوبی کھیت میں شان و شوکت کے ساتھ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کا 108سالانہ عرس منایا گیا۔ جس میں علماءکرام و شعراءکرام نے شرکت کی۔ بانی محفل حضرت علامہ و مولانا الحاج محمد فضل الرحمن کی قیادت میں حافظ و قاری محمد نصر الحق صاحب قادری پرنسپل دارالعلوم حمایت الاسلام غوثیہ خضر پور، حافظ و قاری محمد اسرافیل رضا رضوی ، حافظ و قاری محمد رفیع الرحمن صاحب ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام و شعراءکرام عظام تشریف لائے۔ سرفراز خان صاحب محفل پاک میں شرکت فرما کر تمام لوگوں کے حوصلے کو بلند کیااور پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔ اور عالمی جناب الحاج ضیاءالحق صاحب کی بھی حاضری ہوئی اور مدرسے کے بچوں کے علاوہ خضر پور اور خاص کر کوبی کھیت سے منسلک اعلیٰ حضرت کے دیوانوں اور عاشقوں نے شر کت کی۔


