شکشا مشن اسکول کے ہاسٹل کی جانچ کرے گا

شکشا مشن اسکول کے ہاسٹل کی جانچ کرے گا

حال ہی میں کولکتہ کے ایک اسکول کے ہاسٹل میں 31 طالبات کے بیمار ہونے کے واقعے کے بعد، شکشا مشن، کولکتہ نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے ماتحت تمام ہاسٹلوں میں صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایک تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
شکشا مشن کولکتہ کے 25 نیتا جی سبھاش چندر رہائشی اسکولوں (ہاسٹلوں) کے پانی اور صحت کے نظام کی جانچ کرے گا۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ہاسٹل کتنے صحت مندانہ طریقے سے چل رہے ہیں۔ ہاسٹل اور اسکول کے احاطے میں پینے، کھانا پکانے اور دیگر کاموں میں استعمال ہونے والے تمام پانی کے ذرائع کی جانچ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ باورچی خانے اور اس کے آس پاس کے نلکوں، اوور ہیڈ ٹینکوں، آبی ذخائر اور دیگر پانی ذخیرہ کرنے کے نظاموں اور اسکول و ہاسٹل کے احاطے میں موجود تمام پانی صاف کرنے کے نظاموں کو باقاعدگی سے صاف، دیکھ بھال اور سروسنگ کرنا ہوگی۔
پانی کے نمونے جمع کرنے کی تاریخ، صفائی کی تاریخ اور فلٹرز یا دیگر استعمال ہونے والی اشیائ کی تبدیلی کے دستاویزات کو محفوظ کرنا ہوگا۔
پانی کی جانچ کی رپورٹ متعلقہ اسکول اور رضاکار تنظیموں کی طرف سے سمگرا شکشا مشن کے کولکتہ دفتر میں جمع کرانی ہوگی۔ ڈورمٹری، باورچی خانے، کھانے کی جگہ، بیت الخلائ اور ہاتھ دھونے کی جگہوں اور باورچی خانے اور اس کے آس پاس کے علاقے کو باقاعدگی سے صاف رکھنا ہوگا۔

Back to top button
Translate »