چائے باغات کے روزانہ اجرت تین سو روپئے ہونے کا امکان
چائے باغات کے روزانہ اجرت تین سو روپئے ہونے کا امکان

مغربی بنگال کے انتخابات میں اب چند ہی ماہ باقی ہیں۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس نے پورے ماہ کے لیے ‘آبار جیتبے بنگلہ’ (بنگال پھر جیتے گا) مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے حصے کے طور پر، ترنمول کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اضلاع میں ‘رن سنکلپ سبھا منعقد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج ہفتہ کو انہوں نے علی پور دوار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ ڈائمنڈ ہاربر کے رکنِ پارلیمنٹ نے اسی جلسے سے چائے کے مزدوروں کی روزانہ اجرت کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا، "میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر چوتھی بار دیدی کی حکومت بنی تو میری پہلی ترجیح علی پور دوار ہوگی۔ میں کوشش کروں گا کہ چائے کے باغات میں روزانہ اجرت کم از کم 300 روپے کی جائے۔

