جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ

جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ

خلیج بنگال میں بننے والا گہرا کم دباو¿ کا علاقہ مزید کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ محکمہ? موسمیات کے مطابق، کم دباو¿ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران ۱۲ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب کم دباو¿ کی موجودہ پوزیشن بھی بتائی ہے۔ امکان ہے کہ بدھ کی رات ہی یہ کم دباو¿ وشاکھاپٹنم اور گوپال پور کے درمیان کے علاقے سے خشکی میں داخل ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں طوفانی ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چھ اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے، جن میں سے تین اضلاع میں محکمہ موسمیات نے نارنجی الرٹ جاری کیا ہے۔
بدھ کی صبح سے ہی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ کہیں ہلکی پھوار تو کہیں بارش کی شدت نسبتاً زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ سمندر بھی بے حد پ±رتلاطم ہے۔ بدھ کے پورے دن کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں کم و بیش بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔ جنوبی ۲۴ پرگنہ، دونوں مدناپور، جھاڑگرام، پرولیا اور بانکوڑہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ باقی اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ کہیں کہیں 30سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ان چھ اضلاع کے علاوہ جمعرات کو ہوڑہ میں بھی انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہفتہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

Back to top button
Translate »