صدر ٹرمپ کی وزیراعظم مودی کو غزہ پیں بورڈ میں شمولیت کی دعوت

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم مودی کو غزہ پیں بورڈ میں شمولیت کی دعوت

نئی دہلی: امریکہ نے بھارت کو غزہ میں امن کے قیام کے لیے تشکیل دیے گئے ’’غزہ پیس بورڈ‘‘ میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس اہم عالمی فورم میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔ اس اقدام کو غزہ میں جنگ کے بعد امن، استحکام اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔غزہ پیس بورڈ صدر ٹرمپ کی ایک اہم اور بلند حوصلہ سفارتی پہل ہے، جس کا مقصد جنگ کے بعد غزہ میں نظم و نسق، روزمرہ انتظامی امور اور دوبارہ تعمیر کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 16 جنوری کو اس پیس بورڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس میں بیس نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ اس منصوبے کو مستقبل میں دنیا کے دیگر تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر عالمی میکنزم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس بورڈ میں شمولیت کی دعوت دنیا

کے ساٹھ ممالک کو دی گئی ہے، جن میں یورپ کے کئی اہم ممالک بھی شامل ہیں۔

Back to top button
Translate »