
حیدر آباد یونیورسٹی اور صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کولکاتا کے اشتراک سے سہہ روزہ بین الاقوامی سمینار
حیدر آباد یونیورسٹی اور صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کولکاتا کے اشتراک سے سہہ روزہ بین الاقوامی سمینار

حیدر آباد اور صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے حیدر آباد میں عالمی اردو کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔جس میں ملک اور بیرون ملک کے شعراءکرام حصہ لے رہے ہیں۔ یہ عالمی اردو کانفرنس 3نومبر 2026سے شروع ہوکر 5نومبر تک چلے گی۔یہ سمینار حیدر آباد یونیورسٹی تلنگانہ کے اسکول آف ہیو مینٹیز آڈیٹوریم میں ہوگا۔
فہیم اختر لندن اس کے لئے لند ن سے حیدر آباد روانہ ہوچکے ہیں اور حیدر آباد پہنچنے والے ہیں۔ فہیم اختر صاحب پوری دنیا میں اردو کا شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔اور عالمی پیمانے پر وہ اس طرح سے فروغ اردو کی علم برداری کر رہے ہیں۔ صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کے تحت نے اردو کے سلسلے میں بہت سارے کام کئے ہیں۔یہاں اس کو گنوانا مقصد نہیں ہیں۔فہیم صاحب نے اپنے اس سفر کو لے کر کافی سرگرم ہیں۔ان کے چاہنے والوں نے ان کے لندن سے حیدر آباد کے اس سفر کو اردو کی محبت کا سفر قرار دیا ہے اور اسے قابل رشک بھی کہا ہے۔اس عالمی اردو کانفرنس کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کی دعا بھی کی ہے۔


