:نتن نبین اب ہم سب کے صدر ہیں .وزیر اعظم نریندر مودی

:نتن نبین اب ہم سب کے صدر ہیں .وزیر اعظم نریندر مودی

:نتن نبین اب ہم سب کے صدر ہیں .وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نتن نبین کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا قومی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ خود کو بی جے پی کا ایک عام کارکن قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نتن نبین اب ہم سب کے صدر ہیں۔

بی جے پی کے قومی صدر کے طور پر نتن نبین کے انتخاب کے باضابطہ اعلان کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “سنگٹھن سطح پر میں خود کو بی جے پی کا ایک کارکن مانتا ہوں اور یہی میرا سب سے بڑا فخر ہے۔ اب نتن نبین ہم سب کے بوس ہیں اور ان کی ذمہ داری صرف بی جے پی کو سنبھالنے تک محدود نہیں ہے بلکہ این ڈی اے کے تمام اتحادیوں کے درمیان تال میل قائم رکھنا بھی ان کا اہم فریضہ ہے۔” انہوں نے کہا کہ آنے والے 25 سال بے حد اہم ہیں کیونکہ یہی وہ دور ہے جس میں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر ہونی ہے۔ اس اہم مرحلے کے آغاز میں نتن نبین بی جے پی کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم نے نئے پارٹی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی نتن نبین کے رابطے میں آیا، اس نے ان کی سادگی اور شائستگی کی تعریف ضرور کی۔ بی جے پی یووا مورچہ کی ذمہ داری ہو، مختلف ریاستوں میں پارٹی انچارج کے طور پر خدمات ہوں یا بہار حکومت میں کام کرنے کا تجربہ، نتن نبین نے ہر جگہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے خود کو ثابت کیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر کے انتخابی عمل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سنگٹھن پرب یعنی پارٹی کی نچلی اکائی سے لے کر صدر کے انتخاب تک کا پورا عمل سو فیصد جمہوری طریقے سے، پارٹی کے آئین اور اس کی روح کے مطابق انجام دیا گیا۔ آج اس عمل کا باضابطہ اختتام ہوا ہے۔ یہ وسیع سنگٹھن پرب بی جے پی کی جمہوری اقدار، سنگٹھن نظم و ضبط اور کارکن مرکوز سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن آڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “اٹل جی، آڈوانی جی اور مرلی منوہر جوشی جی کی قیادت میں بی جے پی نے صفر سے شکھر تک کا سفر طے کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس سفر میں وینکیا نائیڈو، نتن گڈکری سمیت کئی سینئر لیڈران نے تنظیم کو وسعت دی، جبکہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں پہلی بار بی جے پی نے اپنے دم پر مکمل اکثریت حاصل کی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امت شاہ کی قیادت میں ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں بنیں اور مرکز میں دوسری بار حکومت قائم ہوئی۔ اس کے بعد جے پی نڈا کی قیادت میں پارٹی پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک مزید مضبوط ہوئی اور مرکز میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بنی۔

Back to top button
Translate »