ٰٓایس ایس کے ایم اسپتال میں انجنا کی موت، بیٹے نے ڈیتھ آڈٹ کا مطالبہ کیا

ٰٓایس ایس کے ایم اسپتال میں انجنا کی موت، بیٹے نے ڈیتھ آڈٹ کا مطالبہ کیا

ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیر علاج ہاوڑہ کے باگنان کی بزرگ خاتون انجنا منّا کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت نے کئی سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح 10 بج کر 45 منٹ پر انجنا نے آخری سانس لی۔ اس واقعے پر اہل خانہ نے ناراضگی ظاہر کرنے کے ساتھ ہی شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
بزرگ خاتون کے بیٹے اتپل منّا کا الزام ہے کہ ان کی والدہ کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا، جس کی اطلاع انہوں نے نرس کو دی تھی۔ لیکن اس وقت کوئی کارروائی کرنے کے بجائے 20 سے 25 منٹ ضائع کر دیے گئے۔ اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ اتپل کا دعویٰ ہے کہ اگر اس وقت مداخلت کی جاتی تو ان کی والدہ کی حالت اتنی خراب نہ ہوتی۔
ان کے بقول، ”گولڈن آور ضائع ہونے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ ایسی صورتحال پیدا ہونے پر میں کس کو اطلاع دوں؟ انتظامیہ کو تلاش کروں یا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر یا نرس کے پاس جاو¿ں؟“
اتپل نے بتایا کہ ان کے جیسے خاندان کے پاس نجی اسپتال میں علاج کرانے کی استطاعت نہیں ہے۔ اسی لیے انہیں سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہیں امید تھی کہ ایس ایس کے ایم میں بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا، ”جس طرح بدسلوکی کی گئی، اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوں گی؟“ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود متعلقہ نرس کو دوسرے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اتپل کا سوال ہے کہ کیا صرف اتنا قدم اٹھانا کافی ہے؟

Back to top button
Translate »