ٓؓابھیشیک بنرجی کو توہین عدالت کےلئے وجہ بتاﺅ نوٹس، ججوں کے خلاف تبصرہ کرنے کا الزام

ٓؓابھیشیک بنرجی کو توہین عدالت کےلئے وجہ بتاﺅ نوٹس، ججوں کے خلاف تبصرہ کرنے کا الزام

کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کو وجہ بتاو¿ نوٹس (شو کاز نوٹس) جاری کیا ہے۔ ان پر ججوں کے حوالے سے متنازع تبصرے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسی شکایت کے پیش نظر عدالت نے ان کے
خلاف یہ کارروائی کی ہے۔
ابھیشیک بنرجی کو ایک بار پھر کلکتہ ہائی کورٹ نے شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔ ان پر ججوں کے بارے میں متنازع تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اسی معاملے میں عدالت نے ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں 15 دن کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حال ہی میں ایک میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ابھیشیک نے عدلیہ کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے تھے۔ اس معاملے پر عدالت پہلے ہی ناراضی ظاہر کر چکی تھی۔ گزشتہ جمعرات کو جسٹس کرشنا راو¿ نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ ابھیشیک ان ججوں کی فہرست پیش کریں جو بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ منگل کو جسٹس راو¿ نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ ابھیشیک کا مذکورہ بیان فوجداری توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ عدالت انہیں اس معاملے میں سزا کیوں نہ دے۔
سکیورٹی کم کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ابھیشیک نے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو اس مقدمے کی سماعت کے دوران ہی رکن پارلیمنٹ کے متنازع بیان کا معاملہ عدالت میں اٹھایا گیا۔ ریاست کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلبل بھٹاچاریہ نے عدالت میں ابھیشیک کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ انٹرویو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
منگل کو عدالت نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ ابھیشیک نے عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ وہ صرف ایک رکن پارلیمنٹ ہی نہیں بلکہ اس مقدمے کے درخواست گزار بھی ہیں۔ عدالت کے کام میں مداخلت اور عدالتی عمل کے خلاف ’توہین آمیز الزامات‘ کے پیش نظر عدالت نے وضاحت طلب کی ہے کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ہائی کورٹ نے انہیں 15 دن کے اندر شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مذکورہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا، ”اس انٹرویو میں درخواست گزار نے آپ معزز ججوں کے بارے میں طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔ یہاں تک کہ ججوں کے نام بھی لیے ہیں۔ عدالت کو اس طرح بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔“ انہوں نے درخواست گزار کے خلاف عدالت کی جانب سے ازخود توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
اسی دن عدالت نے ابھیشیک کے وکیل کو بھی سرزنش کی تھی۔ جسٹس راو¿ نے رکن پارلیمنٹ کے وکیل سے کہا تھا، ”اپنے موکل سے پوچھیں کہ کون سے جج بی جے پی کے ساتھ ہیں اور کون نہیں! وہ خود کو بہت ذہین سمجھتے ہیں۔ ان سے کہیں کہ ایک فہرست پیش کریں۔ میں اسے دیکھ لوں گا۔“
جسٹس راو¿ نے گزشتہ جمعرات کی سماعت کے دوران مزید کہا تھا، ”عدالت تو موجود ہے۔ اگر اس عدالت سے انہیں کوئی راحت نہیں ملی تو وہ کسی دوسری بینچ سے رجوع کر سکتے تھے! تعطیلات کے دوران بھی کئی بینچیں کام کر رہی تھیں۔“
جج نے تبصرہ کیا تھا، ”آپ کے موکل ایک تعلیم یافتہ شخص ہیں۔ وہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ کوئی عام شخص نہیں ہیں، انہیں ایک عام شہری کی طرح نہیں دیکھا جا سکتا۔“ انہوں نے سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا، ”آپ کے موکل تو ججوں کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹ (اے سی آر) بھی لکھ رہے ہیں!“
ابھیشیک کی سکیورٹی کم کیے جانے سے متعلق مقدمے میں گزشتہ جمعرات کو ہی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ریاست کے داخلہ سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ابھیشیک کی سکیورٹی سے متعلق فیصلے پر آئندہ دو ہفتوں کے اندر دوبارہ غور کریں۔

Back to top button
Translate »