نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے مقدمے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سنائی سزائے موت

نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے مقدمے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سنائی سزائے موت

ہگلی میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ملزم کو کلکتہ ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے۔ اس سے پہلے ماتحت عدالت نے بھی اسے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ملزم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دھننجے چٹرجی کو پھانسی دیے جانے کے 22 سال بعد عصمت دری اور قتل کے ایک اور معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی۔ منگل کو عدالت عالیہ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی۔
ملزم ہگلی کا رہنے والا ہے۔ اس سے پہلے ماتحت عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اس نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ منگل کو جسٹس ارجیت بنرجی اور جسٹس اپورب سنہا کی ڈویڑن بنچ نے ماتحت عدالت کی سزا برقرار رکھی۔ تاہم سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے ہائی کورٹ نے تین ماہ تک اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

Back to top button
Translate »