بھارت ماتا کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی‘شوبھندو کی سخت وارننگ

بھارت ماتا کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی‘شوبھندو کی سخت وارننگ

بھارت ماتا کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا! ریاستی حکومت امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ منگل کو بیلڈانگا میں بھارت سیواشرم کی جگدھاتری پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے سخت لہجے میں یہ بات کہی۔
اس کے ساتھ ہی ترنمول دورِ حکومت میں بار بار مرشدآباد میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”دھولیان اور شمشیرگنج میں ایسے واقعات کیوں ہوں گے؟ ٹرینوں پر پتھراو¿ کیوں کیا جائے گا؟ بیلڈانگا میں بدامنی کیوں پھیلے گی؟ بات بات پر قومی شاہراہ کیوں بند کی جائے گی؟“ وزیر اعلیٰ نے خواتین کے تحفظ، عوام کی سلامتی اور مجموعی ترقی کے موضوع پر بھی بات کی۔
ترنمول کے دورِ حکومت میں مختلف مواقع پر مرشدآباد میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ وقف بل کی مخالفت کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس دوران ہرگوبند داس اور چندن داس (باپ بیٹے) کا قتل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ مختلف مواقع پر ٹرینوں پر پتھراو¿ اور قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی جیسے پرتشدد واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ کئی بار بیلڈانگا میں بھی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
جگدھاتری پوجا کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعلیٰ نے انہی واقعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے واقعات کیوں پیش آئیں گے اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ماتا کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ”کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دھولیان اور شمشیرگنج میں ایسے واقعات کیوں ہوں گے؟ بار بار قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کیوں کی جائے گی؟“وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کے تحفظ اور سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

Back to top button
Translate »