امریکی صدر نے کہا کہ وہ کبھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے

امریکی صدر نے کہا کہ وہ کبھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے


، اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کو بدی کی سلطنت قرار دیا اور کہا کہ میں کبھی بھی مشرق وسطیٰ اور دنیا کو تباہ نہیں ہونے دوں گا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب بین الاقوامی ایجنسی برائے توانائی (ا?ئی ای اے) نے خبردار کیا کہ ایران کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث دنیا کو عالمی تیل کی مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی سپلائی رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ اگلے تین چار ہفتے جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ جس کے بعد وہ اگلے اقدامات کا کوئی فیصلہ کریں گے۔اسی دوران امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق ٹرمپ کے مشیروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ جنگ کو طول دے کر تیل کی قیمتوں کو ناقابل برداشت حد پر پہنچادیں گے۔

Back to top button
Translate »