ایس آئی آرمیں نام نکالے جانے پر شبھیندو ادھیکاری کے تیکھے تیور

ایس آئی آرمیں نام نکالے جانے پر شبھیندو ادھیکاری کے تیکھے تیور

کولکاتا25مارچ :ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری اصلاح یعنی ایس آئی آر (SIR) کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری ایک بار پھر اپنے بے باک انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ ابھی بہت سے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ ان کے الفاظ میں، "ووٹر لسٹ کا گندا خون نکل چکا ہے۔ ناشتے میں 58 لاکھ نام نکالے گئے، لنچ میں 60 لاکھ، اور ابھی ڈنر ہونا باقی ہے۔ شام کو چائے پیتے پیتے 14 لاکھ نام چلے گئے۔ اب تک کل 79 لاکھ نام نکالے جا چکے ہیں۔”
ان اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے شبھیندو نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی آنے والے انتخابات میں جیت کر ریاست میں اقتدار حاصل کرے گی اور 2026 میں انہیں 177 سے کم سیٹیں نہیں ملیں گی۔ انہوں نے یہ وارننگ بھی دی کہ 2021 کے انتخابات کے بعد بی جے پی کارکنوں اور حامیوں پر ہونے والے مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ شبھیندو کے بقول، "سب کا حساب ہوگا”۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جیل جانے والے بی جے پی کارکنوں کو ‘سنگرامی بھتہ’ (جدوجہد الاو¿نس) دینے کا وعدہ بھی کیا۔
اس موقع پر ممتا بنرجی اور ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے شبھیندو نے کہا کہ ریاست میں ‘وشوکرما پروجیکٹ’ شروع نہیں کرنے دیا گیا اور مغربی بنگال کے لوگ ‘اجولا یوجنا’ سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کے کئی منصوبوں کو یہاں نافذ نہیں ہونے دیا جا رہا اور ترنمول کانگریس پر ‘خوشنودی کی سیاست’ (Appeasement politics) کرنے کا الزام بھی لگایا۔
Back to top button
Translate »