ہوڑہ میں عمرہ سے لوٹنے والے لوگوں کو استقبالیہ دیا گیا

ہوڑہ میں عمرہ سے لوٹنے والے لوگوں کو استقبالیہ دیا گیا


ہوڑہ 12جنوری :ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ میں عمر ہ سے لوٹنے والے لوگوں کو استقبالیہ دینے کے علاوہ کنڈوں کی فاتحہ کی گئی۔ فاتحہ خوانی اور لنگر کا یہ پروگرام حاجی سلیمان منزل میںہوا جس میں کافی تعدادمیں عمائدین شہر نے حصہ لیا۔ جو لوگ عمرہ سے واپس آئے ہیں ان کے نام محمد شاہد، واجدہ تبسم ، ایان انصاری اور محمد احد انصاری ہیں۔ بائیس رجب کو اس موقع پر کنڈوں کی فاتحہ خوانی کی گئی۔واضح رہے کہ کنڈوں کی نیاز ان دنوں عام ہے۔اس موقع پر کھانا عموماً کھیر اور پوری پیش کیا جا تاہے۔ قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کرنا ہے۔روایتی طور پر جعفر صادق جو نبی کریم کی اولاد اور ایک جلیل القدر عالم ہیں، سے منسو ب ہے۔عقیدت مند اس دن خاص کھانا تیار کرتے ہیں، فاتحہ پڑھتے ہیں اور اپنی حاجات کی قبولیت یا دعاو¿ں کے پورا ہونے پر شکرانے کے طور پر دعا کرتے ہیں۔بہرحال یہاں یہ پروگرام حجن لیلہ کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر دیگر مہمانوں میں شمیم وکیل، جاوید اختر، خواجہ ہندالولی کے سکریٹری ایوب خان رومی، حاجی نسیم، حاجی ہمایوں اقبال، محمد نعیم انصاری، حاجی محمد سلیم کے نام قابل ذکر ہیں۔

Back to top button
Translate »