بالی اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار کیلاش مشرا کاپرجوش استقبال کیا گیا
بالی اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار کیلاش مشرا کاپرجوش استقبال کیا گیا
ہوڑہ 26مارچ : بالی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کیلاش مشرا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وہ اس علاقے سے چناﺅ لڑ رہے ہیں۔ انکے مقابلے میں بی جے پی نے سنجے سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہاں سے پہلے ترنمول کانگریس سے ڈاکٹر رانا چٹرجی ایم ایل اے تھے۔ وہ اس بار شیب پور اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر چناﺅ لڑ رہے ہیں۔
یہاں غیر سرکاری تنظیم سنکلپ ٹوڈےکی جانب سے بالی سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شری کیلاش مشرا جی کا پگڑی باندھ کر ان کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سی پی ورما نے انہیں پگڑی پہنائی اور مزدوروں کے مفاد میں ایک خط پیش کیا۔ ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے انہیں ‘اتریہ’ (اعزازی چادر) پہنا کر اور ‘سنکلپ ٹوڈے’ کے سکریٹری شری امتیاز بھارتی نے مٹھائی دے کر ان کی عزت افزائی کی۔
اس تقریب میں شری محمد مصطفیٰ انصاری، شری بدرالدجیٰ انصاری، شری سلیمان خان، بالی بلاک ترنمول کانگریس مینارٹی سیل کے صدر شری اجمل حسین، سماجی کارکن شری امتیاز انصاری، شری بیرو خان، شری جانم انصاری، محمد شاکر اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

