الیکشن کمیشن نے بنگال میں نئے اضافی بوتھ بنانے کی اجازت دے دی

الیکشن کمیشن نے بنگال میں نئے اضافی بوتھ بنانے کی اجازت دے دی

ریاستی انتخابات سے قبل ووٹرز کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں 4660 نئے اضافی بوتھ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، 321 پرانے بوتھس کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔مغربی بنگال کی 294 اسمبلی نشستوں پر فی الحال کل 80,681 بوتھس ہیں۔اضافی بوتھس کی تعمیر کے بعد ریاست میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد بڑھ کر 85,379 ہو جائے گی۔
کمیشن کے ذرائع کے مطابق، جن بوتھس پر ووٹرز کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے، وہاں ووٹرز کی سہولت کے لیے ‘معاون بوتھ’ (Auxiliary Booths) بنائے جا رہے ہیں۔مجموعی طور پر 321 بوتھس کو ان کے موجودہ پتے سے تبدیل کر کے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سخت ہدایت دی ہے کہ جن ووٹرز کے بوتھ تبدیل ہو رہے ہیں، انہیں ذاتی طور پر اس کی اطلاع دی جائے۔ کسی ایک ووٹر کو بھی اس عمل سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔نئے بوتھس کی تعمیر کے لیے 2020 کے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Back to top button
Translate »