"انہوں نے میرا کاغذات نامزدگی بھی منسوخ کرنے کی کوشش کی” – ممتا بنرجی کا الزام

"انہوں نے میرا کاغذات نامزدگی بھی منسوخ کرنے کی کوشش کی" – ممتا بنرجی کا الزام

ہفتہ کے روز کیشیاری میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ بھوانی پور حلقے سے ان کے کاغذات نامزدگی (Nomination) کو منسوخ کرانے کی ایک بڑی سازش رچی گئی تھی۔ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ "غداروں” نے ان کے خلاف دو جھوٹے حلف نامے (Affidavits) داخل کیے تھے تاکہ ان کی نامزدگی رد کر دی جائے۔ انہوں نے کہا، "انہوں نے بہت کوشش کی کہ میں الیکشن نہ لڑ سکوں اور مجھے بدنام کیا جائے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔” وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی لڑائی صرف بی جے پی سے نہیں بلکہ ان اداروں سے بھی ہے جو ان کے بقول بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وارننگ دی، "اگر میرے ساتھ ایسا سلوک ہو سکتا ہے، تو ذرا سوچیں کہ عام لوگوں کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے۔”s
ممتا بنرجی نے بی جے پی کے ‘سنکلپ پتر’ (منشور) پر سخت تنقید کی اور واضح کیا کہ وہ یکساں سول کوڈ (UCC) کی سخت مخالفت کریں گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی موجودگی میں بنگال میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ بی جے پی سرکاری گاڑیوں اور فورسز کی گاڑیوں میں پیسے لے کر داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ پولنگ کے دن اگر وہ اپنے علاقے میں کسی بھی بیرونی شخص کو دیکھیں تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔ممتا بنرجی نے بی جے پی کو "واشنگ مشین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال میں بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گی۔

Back to top button
Translate »