پاکستان نے کولکاتا کو نشانہ بنانے کی بات کرنے کی ہمت کیسے کی ؟ ممتا بنرجی
پاکستان نے کولکاتا کو نشانہ بنانے کی بات کرنے کی ہمت کیسے کی ؟ ممتا بنرجی
پاکستان نے کولکاتا کو نشانہ بنانے کی بات کرنے کی ہمت کیسے کی ؟ ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے ضلع ندیہ کے ناکاشِی پاڑا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر دفاع کے حالیہ بیان اور الیکشن کمیشن کے کردار پر کئی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ کولکتہ تک حملہ کریں گے۔ اس حوالے سے ممتا بنرجی نے سوال کیا۔پاکستان کے وزیر میں کولکتہ کو نشانہ بنانے کی بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟
اتوار کو مودی جی بنگال آئے تھے، لیکن انہوں نے اس موضوع پر ایک لفظ بھی کیوں نہیں کہا؟ انہوں نے کسی سخت کارروائی کا ذکر کیوں نہیں کیا؟
ممتا بنرجی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بیان کے پیچھے کوئی گہری سازش ہو سکتی ہے، اس لیے انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔