دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں… بیوی کو سنبھال کر رکھیں: سائنی گھوش کا مشورہ

دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں... بیوی کو سنبھال کر رکھیں: سائنی گھوش کا مشورہ

کولکتہ: ’دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں، اس لیے انہوں نے سچ بول دیا ہے۔‘ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے سبکدوش ہونے والے وزیر براتیا باسو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش کے ’انکاومٹر‘ والے تبصرے کے تناظر میں براتیا نے یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے دلیپ کی اہلیہ یعنی رنکو مجومدار کو سنبھال کر رکھنے کی بات کہی۔

جمعرات کی صبح کھڑگپور میں مہم کے دوران کھڑگپور صدر حلقہ کے امیدوار دلیپ گھوش نے کہا، ”4 تاریخ کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔ اب تک آپ نے جس پولیس کو دیکھا ہے، ان کا دوسرا روپ دیکھیں گے۔ اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاو¿نٹر ہوں گے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”دھونس جما کر سیاست کی ہے، اسی لیے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ہے۔ میں دوبارہ لڑوں گا۔“

دلیپ کے اس تبصرے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں براتیا باسو نے کہا، ”دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں۔ انہوں نے اندر کی بات کہہ دی ہے۔ ان کی اہلیہ بھی امیدوار کے بارے میں سچ بول رہی ہیں۔ دلیپ گھوش نے سچ بولنے کی خاندانی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔“

Back to top button
Translate »