مالدہ میں ووٹر لسٹ میں نام نہیں شامل ہونے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

مالدہ میں ووٹر لسٹ میں نام نہیں شامل ہونے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

مالدہ کے اولڈ مالدہ بلاک میں ایک انتخابی تنازع نے المناک موڑ اختیار کر لیا، جہاں ووٹر لسٹ سے نام کٹنے کے صدمے میں ایک 37 سالہ کسان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے اور اہل خانہ نے براہ راست الیکشن کمیشن کو اس موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
متوفی کا نام کابیل شیخ تھا، جو اولڈ مالدہ بلاک کے ساہاپور علاقے کے پاتھار مادھئی پور گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ وہ پیشے سے کسان تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی اور دو چھوٹے بچے (سات سالہ بیٹا اور چار سالہ بیٹی) شامل ہیں۔ اتوار کے روز کابیل کی لاش گھر کے قریب ہی ایک کھیت میں بجلی کے کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔کابیل کے بھائی معراج الحق اور دیگر اہل خانہ نے اس موت کے پیچھے کسی گھریلو جھگڑے کے بجائے ایس آئی آر (SIR) اور ووٹر لسٹ کے معاملے کو وجہ قرار دیا ہے:خاندان کا دعویٰ ہے کہ جب سے کابیل کو معلوم ہوا تھا کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں ‘زیرِ غور’ (Under consideration) ہے، وہ شدید ذہنی تناو¿ کا شکار تھا۔ اتوار کی رات جب فائنل لسٹ سامنے آئی تو پتہ چلا کہ خاندان کے چار بھائیوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہیں۔ اس خبر کے بعد کابیل گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ سالوں سے ووٹ دے رہے تھے، اچانک ان کے نام کٹنے سے ان کی شہریت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا اور وہ یہ دباو¿ برداشت نہیں کر سکے۔مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کابیل شیخ کا نام حتمی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔
Back to top button
Translate »