بریگیڈ کا معائنہ کرنے گئے ہمایوں کبیر کو احتجاج کا سامنا، واپس لوٹنا پڑا
بریگیڈ کا معائنہ کرنے گئے ہمایوں کبیر کو احتجاج کا سامنا، واپس لوٹنا پڑا

ترنمول کارکنوں’ نے گھیر کر ‘گو بیک’ کے نعرے لگائے۔
کولکاتا5جنوری :معطل شدہ ترنمول ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کی دوپہر وہ اپنی نئی جماعت ‘جنتا وکاس پارٹی’ (JUP) کے جلسے کے لیے جگہ کا معائنہ کرنے بریگیڈ پہنچے تھے۔ اس وقت میدان میں کچھ نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے، جنہوں نے ہمایوں کو دیکھتے ہی انہیں گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہمایوں کبیر کو ‘گو بیک’ کے نعرے بھی سننے پڑے۔ ان نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ وہ ترنمول کانگریس کے کارکن ہیں۔ اس احتجاج کے باعث مرشد آباد کے بھرت پور سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے کو بریگیڈ سے واپس جانا پڑا۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہمایوں کی جماعت بریگیڈ میں جلسہ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ ہمایوں نے بتایا کہ وہ 31 جنوری یا فروری کے آغاز میں یہاں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ معائنے کے لیے آئے تھے۔ خود کو ترنمول کارکن بتانے والے نوجوانوں نے ‘بی جے پی کے ایجنٹ دور ہٹو’ کے نعرے لگائے اور ہمایوں کی گاڑی کا گھیراو¿ بھی کیا۔ مظاہرین میں سے ایک نے کہا، "ہمایوں بی جے پی کے لیے کام کر کے بنگال کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔” ان نوجوانوں نے اپنا تعلق گارڈن ریچ کے علاقے سے بتایا۔

