نریندر پور میں ایک فلیٹ کے اندر نوجوان کی گولی لگنے سے موت، گرل فرینڈ سمیت دو افراد گرفتار
نریندر پور میں ایک فلیٹ کے اندر نوجوان کی گولی لگنے سے موت، گرل فرینڈ سمیت دو افراد گرفتار

وہ اکیلے فلیٹ میں رہتے تھے۔ اسی فلیٹ سے پولیس نے نوجوان کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد کی ہے۔ متوفی کی گرل فرینڈ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی 24 پرگنہ کے راج پور-سونار پور کے نریندر پور تھانہ علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نریندر پور کے نبو گرام علاقے میں ایک فلیٹ سے 37 سالہ اروپ منڈل کی گولی لگی ہوئی لاش ملی۔ فلیٹ سے دو آتشیں اسلحے اور چھ راو¿نڈ گولیاں بھی ملی ہیں۔ اروپ کو کب، کیسے اور کیوں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ متعلقہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کے مکین بھی اس معاملے پر کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
تاہم متوفی کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں موت کی اطلاع اتوار کی آدھی رات کو ملی۔ اروپ کے ماموں شنکر نسکر نے بتایا کہ ایک جاننے والے نے انہیں بھانجے کی موت کی خبر دی۔ وہ رات کو ہی اروپ کے فلیٹ پر پہنچے تو دیکھا کہ اروپ خون میں لت پت پڑا ہے۔ اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اروپ کام کے سلسلے میں نریندر پور کے فلیٹ میں رہتا تھا۔ گھر والوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے یا نہیں۔ تاہم گھر کے کچھ لوگ راجو نامی ایک نوجوان کو جانتے تھے اور اسے اروپ کا دوست سمجھتے تھے۔ پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، ساتھ ہی پرینکا داس نامی ایک نوجوان خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ پرینکا اور اروپ کے درمیان قریبی تعلقات تھے۔

