خانقاہ خواجہ ہندالولی کے زیر اہتمام جلسۂ خراج عقیدت بیاد حضور حبیب ملت علیہ الرحمہ
خانقاہ خواجہ ہندالولی کے زیر اہتمام جلسۂ خراج عقیدت بیاد حضور حبیب ملت علیہ الرحمہ
**********
(پریس ریلیز)دنیامیں کچھ ایسے انسان جنم لیتے ہیں جو اپنے لۓ نہیں بلکہ سیاست ،سماج ،قوم اور مذہب و ملت کے لۓ نیک مقصد میں اپنے موقف کے تحت زندگی کو وقف کرنا جینے کا مقصد سمجھتے ہیں۔ایسی شخصیات کے قفس عنصری سے روح نکل جاتی ہے لیکن وہ اپنی تحریک میں روح پھونکی دیتی ہیں۔انہی لوگوں میں ایک شخصیت حضور مجاہد ملت الحاج الشاہ محمد حبیب الرحمن علیہ الرحمہ کے نواسے حضرت علامہ الحاج سید غلام محمد حبیبی المعروف حضور حبیب ملت بن کر آسمان طریقت پر آفتاب و ماہتاب کی طرح چمکتے ہوۓ سلسلۂ حبیبیہ میں انہوں روح پھونک دی۔٢٨,،دسمبر کو وہ اس دار فانی سے کوچ کر گۓ ۔ ان کی دینی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوۓ ان کی یاد میں ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے سر سید احمد ہائی اسکول کے کشادہ ہال میں سیاسی و سماجی کارکن جناب امتیاز احمد ایڈوکیٹ سابق ایم آئی سی کی قیادت میں ایک عظیم الشان جلسۂ خراج عقیدت منعقد ہوا۔ جس کی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا الحاج عبدالحمید حبیبی اور صدارت پیر طریقت حضرت علامہ الحاج مولانا ابوالکلام احسن القادری نے کی جبکہ شاعر اسلام جناب نسیم حبیبی نے خوبصورت نظامت کی۔مقررین میں مولانا ابوالکلام احسن القادری ،مولانا عبدالحمید حبیبی ، مولانا سخاوت حسین برکاتی ،ادیب شہیر حضرت حلیم حاذق، مولانا انواراشرف ،مولانا فتح اللہ اشرفی،مولانااسلام الدین،مولوی صوفی حسن رضا امتیاز احمد ایڈوکیٹ ، الحاج محمد سلیم سابق کاؤنسلر وغیرہ نے حضور حبیب ملت علیہ الرحمہ کے اوصاف حمیدہ پر مختصر مگر جا مع تقریریں کیں۔ منظوم خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں مخدوم ارشد حبیبی ،فیروز مرزا،عبدالرحیم ہلچل، بیغم وارثی،اختر برکاتی ، امجد بنارسی،کونین حبیبی ،فخرالدین انصاری ، خورشید وارثی،
سیف الدین جامی ،نظر غزالی صاحبان کے نام قابل ذکر ہیں۔
بحیثیت مہمانان خصوصی
عبد الغفار حبیبی (گاندھی)
صلاح الدین خان رضوی، شہزادہ سلیم،ماسٹر شمس الہدیٰ رونق اسٹیج تھے۔ان کے علاوہ حضور حبیب ملت کے مریدان خاص اور عزیزوں میں جعفر حسین حبیبی ، صلاح الدین خان حبیبی ، انوارالحق حبیبی ، راجو باورچی، ننھے بھائی ملت ساؤنڈ، امتیاز حبیبی ،صلاح الدین حبیبی منا سوتا والے، اور ممتاز عزیزی، انوارالحق وارثی، مفت لال حبیبی ، شمس الحق برکاتی وغیرہ موجود تھے۔اس پروگرام کے روح رواں امتیاز احمد ایڈوکیٹ اور کامیابی سے
ہم کنار کرنے والوں میں نیاز احمد ، عبدالکریم ، ادیب أطفال محمد افضل خان عبدالرحیم ہلچل، اختر برکاتی، ایوب خان رومی کے نام نا قابلِ فراموش ہیں ۔ علماء شعراء و شرکاء نے اراکین بزم کی ستائش کی اور دعاؤں سے نوازا۔صلاۃ و سلام کے بعد دعاۓ ایصال ثواب ہوئی ۔ بعد ازاں لنگر طعام و شیرینی تقسیم کی گئی۔

