ڈی اے کی فائلیں ریاستی سکریٹریٹ پہنچ گئی، راحت ملنے کا اشارہ

ڈی اے کی فائلیں ریاستی سکریٹریٹ پہنچ گئی، راحت ملنے کا اشارہ

محکمہ تعلیم کے واجب الادا مہنگائی الاو¿نس (ڈی اے) سے متعلق اہم فائل بالآخر نبانّہ پہنچ گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، یہ فائل اسی ہفتے وکاس بھون سے بھیجی گئی ہے۔ اس کے دائرہ کار میں پروفیسرز، افسران، اساتذہ اور تعلیمی عملہ شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے الگ الگ طور پر واجب الادا ڈی اے کا حساب کتاب شروع کیا تھا۔ اس عمل کے دوران مختلف یونیورسٹیوں سے پروفیسرز اور دیگر ملازمین کے واجبات سے متعلق معلومات بھی جمع کی گئیں۔ تمام معلومات یکجا کر کے حتمی حساب تیار کرنے کے بعد اسے نبانّہ بھیجا گیا ہے۔

Back to top button
Translate »