بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی ترنمول کے غنڈے یا تو جیل جائیں گے یا اوپر: راج ناتھ سنگھ

بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی ترنمول کے غنڈے یا تو جیل جائیں گے یا اوپر: راج ناتھ سنگھ

بیج جے پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بیربھوم کے نانور اور سینتھیا میں روڈ شو اور جلسہ عام کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ‘انکاو¿نٹر’ کی حمایت میں سخت بیان دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ مغربی بنگال میں حکومت بنائے گی۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی "ترنمول کے غنڈے یا تو جیل جائیں گے یا اوپر (ہلاک کر دیے جائیں گے)۔” انہوں نے دھمکی دی کہ جو لوگ عوام کو ڈراتے ہیں، بی جے پی حکومت ان کے لیے ‘خاٹ’ (تابوت یا بستر) کا انتظام کر دے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کے 15 سالہ دور اقتدار میں بنگال کی معیشت کا حصہ 10 فیصد سے گر کر 5 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی جے پی کو 10 سال ملے تو بنگال ہر شعبے میں صف اول میں ہوگا اور مچھلی کی پیداوار میں نمبر ون بنے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ بدعنوانی اور اقربا پروری کی وجہ سے صنعت کار بنگال سے بھاگ رہے ہیں اور یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو دوسرے صوبوں میں نوکری کے لیے جانا پڑ رہا ہے۔
خواتین کی حفاظت کے لیے انہوں نے ‘درگا اسکواڈ’ بنانے کی بات کہی۔ ساتھ ہی دراندازی کے مسئلے پر ترنمول کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کا نقصان کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کے دور میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوگی اور بنگال کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

Back to top button
Translate »