’ترنمول میں آکر خوب لوٹا، ای ڈی کو دیکھ کر بی جے پی بن گیا:ممتا بنرجی کا شوبھندو پر طنز
’ترنمول میں آکر خوب لوٹا، ای ڈی کو دیکھ کر بی جے پی بن گیا:ممتا بنرجی کا شوبھندو پر طنز
ممتا بنرجی نے نام لیے بغیر شبھیندو ادھیکاری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے ترنمول میں رہ کر خوب لوٹ مچائی اور جیسے ہی ای ڈی کا ڈر دیکھا، وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میں ان کا نام لے کر اپنی زبان خراب نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی سے ای ڈی، سی بی آئی اور سی اے پی ایف (مرکزی افواج) کو صرف ڈرانے کے لیے لایا جاتا ہے۔ "پہلے دہلی سنبھالیں، پھر ادھر دیکھیں۔ اتنا تکبر اور غرور! میں اکیلی لڑوں گی، دیکھوں گی کتنا حوصلہ ہے۔ممتا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ سرحدیں اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ مرکز کے ہاتھ میں ہیں، پھر دراندازی کیسے ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو "روہنگیا، پاکستانی اور خالصتانی” کہتی ہے، جبکہ ہم سب "ہندوستانی” ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بی جے پی کا مقصد لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک کر این آر سی کے ذریعے باہر نکالنا ہے۔ "رمضان کے مہینے میں جس طرح آپ صبر کرتے ہیں، ویسے ہی الیکشن کے دن کسی اشتعال انگیزی کا شکار نہ ہوں۔

