بنگال میں کال بیساکھی کےلئے حالات سازگار بن گئے ہیں

بنگال میں کال بیساکھی کےلئے حالات سازگار بن گئے ہیں

بنگال میں کال بیساکھی کےلئے حالات سازگار بن گئے ہیں

علی پور محکمہ موسمیات کے حالیہ بلیٹن کے مطابق، شدید گرمی کے بعد کولکتہ سمیت جنوبی بنگال میںکال بیساکھی یعنی موسم گرما کے طوفانکے لیے سازگار حالات بن گئے ہیں۔ جھارکھنڈ کے اوپر ایک گردشی ہوا کے دباو¿ اور کرہ ارض کی نچلی سطح پر نمی کے داخل ہونے کی وجہ سے اگلے چند دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کا امکان ہے۔کولکتہ اور آس پاس کے اضلاع میں آج (پیر) سے بدھ کے درمیان کالبویشاکھی کا شدید امکان ہے۔ یہ طوفان دوپہر کے بعد یا شام کے وقت آ سکتا ہے۔طوفانی بارش کے دوران کولکتہ میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔ تاہم، بعض صورتوں میں ہوا کے جھونکوں کی رفتار 60 کلومیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش کی شدت کے پیش نظر ‘آرنج الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، پیر (27 اپریل) کو جنوبی بنگال کے اضلاع بانکڑا اور مغربی مدنی پور میں ڑالہ باری (اولے گرنے) کا سب سے زیادہ امکان ہے۔شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی بردوان، بیربھوم، مرشد آباد اور نادیہ اضلاع میں بھی طوفان اور بارش کا اثر زیادہ رہے گا۔شمالی بنگال میں خراب موسم برقرار رہے گا۔ دارجلنگ، جلپائی گوڑی، کلیمپونگ اور علی پور دوار میں جمعرات تک شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔خلیج بنگال میں سمندر کی لہریں تیز ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کے لیے خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔سمندر میں طوفانی ہواو¿ں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔

Back to top button
Translate »