پانچ دہائیوںکے بعد بنگال میں آزادانہ اور پرامن چناﺅ ہوا

پانچ دہائیوںکے بعد بنگال میں آزادانہ اور پرامن چناﺅ ہوا

مغربی بنگال کی انتخابی تاریخ میں پانچ دہائیوں کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب ریاست نے صحیح معنوں میں ایک آزادانہ اور پرامن انتخاب دیکھا ہے۔ اس سے قبل 1971 اور پھر 2011 میں ایسے انتخابات ہوئے تھے، لیکن 2026 کا یہ الیکشن اپنی غیر معمولی امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے تاریخی بن گیا ہے۔
مغربی بنگال میں ‘ریگنگ’ کی اصطلاح 57 سال پہلے ایک اسمبلی انتخاب میں پہلی بار زیر بحث آئی تھی۔ تب سے اب تک ہونے والے 14 انتخابات میں سے صرف تین بار ہی ووٹنگ مکمل طور پر پرامن رہی ہے۔جب لوگوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی، حالانکہ اس وقت بھی تشدد میں چار امیدوار ہلاک ہوئے تھے۔جب 34 سالہ بائیں بازو کے دور کا خاتمہ ہوا اور اقتدار کی تبدیلی پرامن طریقے سے ہوئی۔ جسے اب تک کا سب سے پرامن انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ 2021 کے انتخابات میں 24 اور 2016 میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن 2026 میں انتخابی مہم سے لے کر ووٹنگ کے دن تک ہلاکتوں کی تعداد صفر رہی۔

Back to top button
Translate »