ووٹوں کی گنتی کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ میں دوہرے مقدمات دائر کر دیے گئے

ووٹوں کی گنتی کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ میں دوہرے مقدمات دائر کر دیے گئے

ریاست میں دو مرحلوں میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن طریقے سے مکمل ہو چکے ہیں اور امیدواروں کی قسمت ای وی ایم (EVM) میں قید ہے۔ آئندہ پیر، 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہونی ہے، لیکن اس سے قبل ہی گنتی کے عمل کو لے کر ہائی کورٹ میں دو مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور وکیل کلیان بنرجی اور وکیل وشواروپ بھٹاچاریہ نے الیکشن کمیشن کے کئی فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔ آج، جمعرات کو دوپہر 2 بجے کے بعد جسٹس کرشنا راو¿ کی عدالت میں ان کیسز کی سماعت متوقع ہے۔ کلیان بنرجی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت گنتی کے مراکز پر سپروائزر کے طور پر صرف مرکزی حکومت کے ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ کمیشن ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا اور انہوں نے اس معاملے میں عدالت سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ وکیل وشواروپ بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیشن اچانک گنتی کے مراکز کی جگہ تبدیل کر رہا ہے۔
a

Back to top button
Translate »