ترنمول کانگریس نے اپنے پانچ ترجمانوں کو پارٹی مخالف بیانات دینے پر وجہ بتاﺅ نوٹس جار ی کر دیا

ترنمول کانگریس نے اپنے پانچ ترجمانوں کو پارٹی مخالف بیانات دینے پر وجہ بتاﺅ نوٹس جار ی کر دیا

ترنمول کانگریس نے 2026 کے اسمبلی انتخابات میں اپنی عبرتناک شکست کے بعد پارٹی کے اندر اٹھنے والی بغاوتی آوازوں کو کچلنے کے لیے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے ‘پارٹی مخالف’ بیانات دینے کے الزام میں اپنے 5 ترجمانوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
پارٹی کی تادیبی کمیٹی (Disciplinary Committee) کی جانب سے ڈیریک او برائن نے جن پانچ رہنماو¿ں کو نوٹس بھیجے ہیں، ان میں شامل ہیں:
کوہینور مجمدار،رِجو دتہ،کرشنیندو چودھری،پاپیا گھوش،کارتک گھوش،شکست کے بعد کرشنیندو نارائن چودھری، رابندر ناتھ گھوش اور کوہینور مجمدار جیسے رہنماو¿ں نے پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ انہوں نے شکست کا ذمہ دار ابھیشیک کی ‘ناکامی’ اور ان کی پالیسیوں کو ٹھہرایا تھا۔پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ قیادت (بالخصوص ابھیشیک بنرجی) کے خلاف کسی بھی قسم کی تنقید یا ناراضگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان ترجمانوں سے پوچھا گیا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔گزشتہ منگل کو کالی گھاٹ میں نو منتخب امیدواروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے ابھیشیک بنرجی کا بھرپور دفاع کیا۔انہوں نے ابھیشیک کی انتخابی محنت اور پارٹی کے لیے ان کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ممتا بنرجی کے کہنے پر میٹنگ میں موجود تمام سینئر رہنماو¿ں (بشمول شوبھن دیب چٹوپادھیائے، بمان بنرجی اور فرہاد حکیم) نے کھڑے ہو کر ابھیشیک بنرجی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں عزت دی۔

Back to top button
Translate »