سنگھ پریوار کے پبلشر اس بار بین الاقوامی کولکتہ کتاب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
سنگھ پریوار کے پبلشر اس بار بین الاقوامی کولکتہ کتاب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
ناشرین، پرنٹرز اور کتاب فروشوں کا ایک اتحاد جو سنگھ پریوار کے ساتھ منسلک ہے، نے اشاعتی شعبے کے 700 سے زائد نمائندوں کو اکٹھا کیا ہے تاکہ اگلے سال کے بین الاقوامی کولکتہ کتاب میلے کو ترنمول کانگریس کی حمایت یافتہ سابق منتظمین کے کنٹرول سے آزاد کرایا جا سکے۔
بنگ گرنتھ شلپ پریشد 29 جون کو کلکتہ کے مہا جاتی سدن میں ایک پروگرام کا اہتمام کرے گی تاکہ معروف مصنف بدھادیب گوہا کی سالگرہ منائی جا سکے۔ اس تقریب میں ناشرین، پرنٹرز اور کتاب فروشوں کے 700 سے زائد نمائندے کتاب میلے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اگلے سال کے کتاب میلے کو ناشران و کتاب فروش گیلڈ کی قید سے آزاد کرانے کے لیے ایک روڈ میپ بھی ترتیب دیں گے۔یہ کتاب میلہ، جو عام طور پر کولکتہ بوئی میلا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہر سال فروری میں گیلڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے۔ اگلے سال اس کا 50 واں ایڈیشن ہوگا۔
بنگ گرنتھ شلپ پریشد کے ایک کنوینر دیب جیت سرکار نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ 50 واں کولکتہ کتاب میلہ ہر کسی کے لیے کھلا ہو، کسی بھی گروپ کی ہر قسم کی ریزرویشن اور اجارہ داری سے پاک ہو۔ اگرچہ 29 جون کی تقریب مقبول مصنف بدھادیب گوہا کی سالگرہ منانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، لیکن تمام شرکائ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہوگی۔”
تنظیم کے ایک رکن سپترشی چودھری نے کہا، "بدھادیب گوہا کی سالگرہ کی تقریب میں 700 سے زیادہ ناشر اور کتابی صنعت سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سمیک بھٹاچاریہ، آر ایس ایس کے پورب کھیتر پرچار پر مکھ جشنو باسو اور شاعر ونیائک بندوپادھیائے کے پیر کو اس پروگرام میں شرکت اور خطاب کرنے کا امکان ہے۔
ترنمول کانگریس کی حکومت کے دوران، بی جے پی نے کولکتہ کتاب میلے کے منتظمین کے خلاف متعدد شکایات اٹھائیں، جن میں الزام لگایا گیا کہ اس وقت کی حکمران جماعت کی تائید حاصل نہ کرنے والے ناشرین کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ یہ میلہ پچھلی ممتا بنرجی حکومت کا ترجمان بن چکا تھا۔
بہت سے ناشرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 15 سالوں میں، صرف دو یا تین پبلشنگ ہاو¿سز کے ارکان نے تنظیمی باڈی پر غلبہ حاصل کیا اور اجارہ داری برقرار رکھی، جس سےممتا بنرجی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جگہ نہیں دی گئی۔

