موہن بگان کے سابق صدر ٹوٹو بوس کی موت پر ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

موہن بگان کے سابق صدر ٹوٹو بوس کی موت پر ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

سابق موہن باگان صدر اور ممتاز بزنس مین سوپن سادھن بوس (ٹوٹو بوس) کے انتقال پر ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بھی ان کی وفات پر رنج و ملال کا اظہار کیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے جسمانی مسائل کا شکار تھے۔ پیر کی شام ان کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ منگل کی رات دوسری بار دل کا دورہ پڑنے کے بعد، ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور رات گئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے رات کو ہی اس خبر کی تصدیق کر دی گئی تھی۔بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے لکھا:”سینیئر اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر، موہن باگان کلب کے سابق سیکرٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ سوپن سادھن بوس کی وفات پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ میں ان کی روح کے سکون کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کے سوگوار خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔”

Back to top button
Translate »