جماعت دوبارہ کھڑی ہوگی، کام کے ذریعے عوام کا اعتماد جیتنے کا ممتا کا پیغام

جماعت دوبارہ کھڑی ہوگی، کام کے ذریعے عوام کا اعتماد جیتنے کا ممتا کا پیغام

مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی ‘ڈبل انجن’ حکومت ہے۔ دوسری طرف، ضلع پریشدوں کا انتظام اب بھی موجودہ اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس (TMC) کے ہاتھ میں ہے۔ اس صورتحال کے باعث پنچایتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے مرکز یا ریاستی حکومت سے ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا منتخب ضلع پریشد بورڈز کو تحلیل کر دیا جائے گا؟تاہم، ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنوں کو یقین دلایا ہے کہ کوئی بھی حکومت کسی بھی منتخب ضلع پریشد بورڈ کو زبردستی تحلیل نہیں کر سکتی۔ اتوار کے روز کالی گھاٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے پارٹی کی ضلع پریشد قیادت کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ 2028 میں ہونے والے پنچایت انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا نے میٹنگ میں واضح پیغام دیا: "اس دوران بہترین کام کر کے عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔ کسی بھی کام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔ جماعت دوبارہ مضبوطی سے کھڑی ہوگی اور عوامی اعتماد کی بدولت ترنمول دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
ریاست کی تمام 20 ضلع پریشدوں پر ترنمول کا قبضہ ہے۔ ان میں سے خاص طور پر جنوبی بنگال کی ضلع پریشد قیادت کو کالی گھاٹ کی میٹنگ میں بلایا گیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی بھی موجود تھے۔ ممتا بنرجی نے ماضی کی سیاسی جدوجہد اور 2026 کی لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے رہنماو¿ں کے سامنے اپنی مثال پیش کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کی چوٹ دکھاتے ہوئے کہا، "بائیں بازو (لیفٹ) کے دورِ حکومت میں مجھ پر کئی بار حملے ہوئے، یہاں تک کہ ووٹوں کی گنتی والے دن بھی مجھ پر حملہ کیا گیا۔ میں ہاری بھی ہوں، لیکن اس کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری۔ تو پھر آپ لوگ کیوں ٹوٹ رہے ہیں؟”اسی دوران، ترنمول کانگریس نے یہ الزامات بھی عائد کیے ہیں کہ مختلف اضلاع میں بی جے پی ان کے پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کر رہی ہے اور کارکنوں کو ڈرا دھمکا کر گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

Back to top button
Translate »