دارجلنگ کی ٹوائے ٹرین میں پہلی بار خاتون ٹکٹ چیکر کر تقرر کیا گیا
دارجلنگ کی ٹوائے ٹرین میں پہلی بار خاتون ٹکٹ چیکر کر تقرر کیا گیا

کولکاتا11فروری : گورکھا بیٹی سریتا یولمو نے دارجلنگ ہمالین ریلوے کی اس ہیریٹیج ٹرین میں سینئر سی ٹی سی کی ذمہ داری سنبھال کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سریتا یولمو ٹائے ٹرین کی تاریخ میں پہلی خاتون ٹی ٹی ای بن گئی ہیں۔ وہ نیو جلپائی گوڑی سے دارجلنگ کے درمیان چلنے والی ٹرین میں فرائض انجام دیں گی۔دارجلنگ کے سونادہ سے تعلق رکھنے والی سریتا اس سے قبل راجدھانی ایکسپریس اور امرت بھارت ایکسپریس جیسی اہم ٹرینوں میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی ای کی ملازمت میں کھانے پینے اور قیام کے اوقات غیر یقینی ہونے کی وجہ سے خواتین اس شعبے میں کم آتی ہیں، لیکن سریتا نے اس روایت کو توڑ کر مثال قائم کی ہے۔سریتا نے اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن پہاڑوں میں وہ پلی بڑھی ہیں، وہیں کی تاریخی ٹرین میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ڈائریکٹر دارجلنگ ہمالین ریلوے کے مطابق، یہ قدم دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا اور ہیریٹیج ٹرین کی خدمات میں ایک نئی تبدیلی لائے گا۔

