انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں کئی بڑی تبدیلیاںکیں
انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں کئی بڑی تبدیلیاںکیں

کولکاتا24دسمبر: اس بار حکمران جماعت کی خصوصی توجہ بھرت پور پر مرکوز ہے، جہاں دو بلاکس کی تنظیم میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا گیا ہے۔بھرت پور کے دونوں بلاکس میں مین تنظیم (Main)، یوتھ (Youth)، خواتین (Women) اور آئی این ٹی ٹی یو سی (INTTUC) کے صدور اور نائب صدور کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔بھرت پور کے علاوہ رانا گھاٹ بلاک نمبر 2 کے صدر کو بھی بدل دیا گیا ہے۔رانا گھاٹ تنظیمی ضلع کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی نئی تقرری کی گئی ہے۔، یہ تبدیلیاں انتخابی مہم کو تیز کرنے اور نچلی سطح پر تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔


