کوئلہ کیس میں سابق او سی منورنجن منڈل کو ای ڈی کا دوبارہ سمن
کوئلہ کیس میں سابق او سی منورنجن منڈل کو ای ڈی کا دوبارہ سمن
کولکتہ میں کوئلہ اسمگلنگ کی تحقیقات میں ایک بار پھر پولیس افسر ای ڈی (انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ) کے نشانے پر ہیں۔ بارابنی تھانے کے سابق او سی منورنجن منڈل کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں اگلے ہفتے ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے پہلے بھی کوئلہ اسمگلنگ کیس میں انہیں کئی بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ پیش ہونے سے گریز کرتے رہے تھے۔ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ای ڈی کوئلہ اسمگلنگ کیس میں دوبارہ سرگرم ہو گئی ہے اور سابق او سی منورنجن منڈل کو سمن جاری کیا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کوئلہ مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھاری رقم بطور رشوت لی تھی۔ موٹی رقم کی رشوت کے عوض وہ مافیا کو گرین سگنل دیا کرتے تھے۔ پچھلے سال کئی بار ان کے درگاپور والے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔

