نانور میں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے گھروں پر یکے بعد دیگرے بمباری
نانور میں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے گھروں پر یکے بعد دیگرے بمباری
نانور میں رات کے وقت ترنمول کانگریس کے کئی رہنماو¿ں کے گھروں کو نشانہ بنا کر بمباری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ تمام رہنما ایم ایل اے کاجل شیخ کے ‘قریبی’ مانے جاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں کچھ لوگوں کو بم پھینک کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا ایک طبقہ اسے ترنمول کی اندرونی گٹ بازی (گروپ بندی) کا نتیجہ قرار دے رہا ہے۔ تاہم، ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو بہت پہلے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ اب خود کو بی جے پی سے وابستہ بتاتے ہیں۔ جبکہ ترنمول کارکنوں کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔الزام ہے کہ ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے نانور کے تھوپ سارا علاقے کے تاکھورا گاو¿ں میں ترنمول کارکنوں باپا چودھری، آلو چودھری، راہول شیخ، شیخ فیروز، شیخ ناظر اور ابوالحسین شیخ کے گھروں کو نشانہ بنا کر بم پھینکے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، 10 سے 15 منٹ کے اندر 30 سے 40 بم پھینکے گئے۔ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ آلو چودھری کے گھر پر بم مار کر چند لوگ ہاتھ میں تھیلا لیے بھاگ رہے ہیں۔

