نصف شب ایک نوجوان خاتون کو مارپیٹ کے بعد مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، ایک شخص گرفتار
نصف شب ایک نوجوان خاتون کو مارپیٹ کے بعد مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، ایک شخص گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان خاتون کشمیر کی رہائشی ہیں اور اس وقت تلجلا میں مقیم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اغوا کی شکار خاتون اور راکھی نامی خاتون ایک دوسرے کو پہلے سے جانتی تھیں اور ان کے درمیان پرانی شناسائی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی رات نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی لے جایا گیا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اغوا کے پیچھے اصل محرک کیا تھا اور اس واردات میں مزید افراد ملوث تھے یا نہیں۔پولیس معاملے کے تمام پہلوو¿ں کی جانچ کر رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

