جنوبی بنگال میں زبردست بارش کی پیشین گوئی
جنوبی بنگال میں زبردست بارش کی پیشین گوئی
کولکاتہ: شمالی بنگال میں مون سون داخل ہو چکا ہے۔ وہاں بارش ہو رہی ہے۔ علی پور موسم دفتر مزید بارش کی پیش گوئی کر رہا ہے۔ تاہم، جنوبی کے حصے میں قسمت نہیں چمکی۔ جنوبی بنگال میں چھٹپٹ طوفان اور بارش کے ساتھ گرمی اور بے چینی برقرار رہے گی۔ ہفتہ سے طوفان اور بارش کی مقدار اور شدت بڑھ سکتی ہے۔
علی پور موسم دفتر کا کہنا ہے کہ کم دباو¿ کی محور پنجاب سے بہار تک پھیلی ہوئی ہے۔ بہار اور جھارکھنڈ سے ملحقہ علاقے میں ایک چکر بنا ہے۔
اتوار تک انتہائی شدید بارش کے لیے نارنجی انتباہ جاری رہے گا۔ بنیادی طور پر جلپائیگوری، علی پور دوار اور کوچ بہار میں انتہائی شدید بارش کا انتباہ ہے۔ تاہم، دارجلنگ سمیت دیگر اضلاع میں بھی ایک دو جگہوں پر چھٹپٹ انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔شدید بارش کے لیے پیلا انتباہ دارجلنگ، کالمپونگ، علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائیگوری، شمالی اور جنوبی دیناج پور اضلاع میں جاری رہے گا۔ ہر روز نہیں لیکن اتوار تک ان اضلاع میں کسی نہ کسی دن شدید بارش کا پیلا انتباہ رہے گا۔

