اناﺅ کی متاثرہ اور اس کی والدہ کے ساتھ بی ایس ایف کی بدسلوکی
اناﺅ کی متاثرہ اور اس کی والدہ کے ساتھ بی ایس ایف کی بدسلوکی

حال ہی میں دہلی میں انڈیا گیٹ کے سامنے احتجاج کے دوران اناو¿ کی متاثرہ اور اس کی والدہ کے ساتھ مبینہ طور پر سی آر پی ایف (CRPF) کے اہلکاروں نے بدسلوکی کی۔ جب اس معاملے پر اتر پردیش کے وزیر او پی راج بھر (OP Rajbhar) سے سوال کیا گیا، تو وہ ہنس پڑے۔ ان کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ‘X’ (ٹوئٹر) پر بی جے پی کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا: "کیا یہی ’بیٹی بچاو¿‘ کی حقیقت ہے؟”ریپ کا ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر متاثرہ کا مذاق اڑا رہے ہیں، اور بی جے پی کے لیڈر خاموش ہیں۔ کیا یہی ’بیٹی بچاو¿‘ کی حقیقت ہے؟ جب ایک ریپسٹ سرعام گھوم رہا ہو اور وزیر اس پر لطیفے سنائیں، تو ہم اپنی بیٹیوں، خواتین اور خاندانوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔”


