محرم کے دن ہوئے واقعات کی وجہ سے مٹیا برج میں اب بھی تناﺅ 

 محرم کے دن ہوئے واقعات کی وجہ سے مٹیا برج میں اب بھی تناﺅ 

یوم عاشورہ کے دن مٹیا برج کے برجو نالا میں ہوئے ایک واقعہ کو لے کراب بھی پورے علاقے میں تناﺅ بنا ہوا ہے۔عام لوگوں اس لئے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں کہ کب اور کس وقت بم چل جائے۔ اس وجہ لوگوں بہت احتیاط کے ساتھ راستے میں چل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق وہاں علاقے میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں محمد مختار کے قریبی محمد جنید اور ان کے ایک ساتھی کو ایک نوجوان لڑکے کو پکڑ کر پیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے پورے شہر میں وائرل ہوگیا۔ اسی واقعہ کو لے کر وہاں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر کانگریس کے ضلع صدر محمد مختار کو چند لوگوں نے پگڑی باندھنے کے لئے برجو نالا بلا تھا۔وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ برجو نالا پہنچے۔ وہاں ٹریفک میں جہاں ان کی گاڑی ٹھہری ہوئی تھی وہاںایک نوجوان آتا ہے اور محمد مختار کو دیکھ کر ان پر طمانچہ جڑ دیتا ہے جیسا کہ محمد مختار کا دعویٰ ہے۔ یہ دیکھ کر محمد مختار کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے ساتھی باہر آتے ہیں اور اس لڑکے کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ دوسری طرف ایک اور نوجوان اپنے ساتھی کو چھڑانے کےلئے آتا ہے اسے بھی پکڑ کر مارنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس واقعہ کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل ہوئی ہے۔ پولس تک بات پہنچ گئی۔ پولس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے محمد جنید کو گرفتار کر لیا۔جن لوگوںنے مارا تھا ان کے چھ لوگوںکو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف محمد مختار کی شکایت پر ان پر حملہ کرنے والے اکرام کوگرفتار کر لیا جا تاہے۔ محمدمختار کی طرف سے کہا گیا کہ برجونالہ کے بس اسٹینڈ کی زمین کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔ محمد مختار نے مداخلت کرکے معاملے کو حل کرادیا لیکن ایک فریق کو یہ پسند نہیں آیا۔جبکہ شہر یار کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ کو لے کر جو معاملہ چل رہا تھا اسے ہم نے مداخلت کرکے حل کرادیا لیکن محمد مختار کو اور ان کے لوگوں کو شاید یہ پسند نہیں آیا ۔شہر یا ر نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل اے کا چناﺅ چل رہا تھا۔ محمد مختار اور ان کے لوگوں نے انتخابی مہم کے دوران میرے خلاف بیان بازی کی۔ میں نے فون کر کے اس بارے میں محمد مختار سے پوچھا تو انہوںنے کہا ایسا ہی ہوگا۔ میں نے ایک انتخابی مہم کے دوران محمد مختار کے خلاف بیان دیا۔ یہ ساری چیزیں چناﺅ کے دوران ہوا۔ بعد میں چناﺅ کے بعد محمد مختار کا بھانجہ جنید اور اس کے ساتھیوں نے مجھے پکڑ کر بری طرح سے مارا۔ ان لوگوں نے میرے سارے کپڑ پھاڑ دیئے ۔ اور راستے پر چھوڑ دیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد یوم عاشورہ کے دن محمد مختار اور ان کے ساتھی یہاں آئے ہوئے تھے ۔ اس دوران محمد مختار پر کسی نے حملہ کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ محمد اکرام نے یہ حملہ کیا تھا اور محمد اکرام شہریا ر کا ہی آدمی ہے۔ہوسکتا ہے شہریا ر پر جو حملہ ہوا تھا اس کے انتقام کے طور پر اکرام نے محمد مختار پر حملہ کیا ہو؟ محمد اکرام ، شہر یار کا آدمی ہے اسلئے شہر یار کو اس کےلئے ذمہ داری ٹھہرایا جا رہا ہے ۔بہرحال ان ہی واقعات کو لے کر مٹیا برج میں تناﺅ پھیلا ہوا ہے۔
شہر یار ایم آئی سی شمس الزماں انصاری کا بھانجہ ہے۔شہر یار اس الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا میرے گھر کے قریب کھڑی میری گاڑیوں میں توڑ پھو ڑ کی گئی۔ میں نے جب پولس سے رابطہ کیا تو پولس نے مجھے میں گھر میں ہی رہنے کو کہا گیا۔ شہر یا ر نے بتایا کہ میں جائے وقوعہ پر نہیں تھا لیکن پولس میں میرے نام سے شکایت کی گئی ہے۔نوجوان نے کیوں اور کس وجہ سے محمد مختار کو طمانچہ جڑا یہ مجھے پتہ نہیں ہے۔پھر بھی میرا نام لیا جا رہا ہے۔اسی واقعہ کی وجہ سے علاقے میں تناﺅہے۔ دوسری طرف معاملے کو حل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ محمد مختار کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پولس اگر چاہے تو معاملے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ان لوگوں کو کہنا ہے کہ جو ہوا سو ہوا اب علاقے میں امن قائم ہونا چاہئے۔
Check Also
Close
Back to top button
Translate »