نبانّہ میں وزیراعلیٰ شوبھیندو سے سکم کے وزیراعلیٰ کی ملاقات

نبانّہ میں وزیراعلیٰ شوبھیندو سے سکم کے وزیراعلیٰ کی ملاقات

نبانّہ میں بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری سے سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تامانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ریاستوں کے متعدد اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ شوبھیندو نے خود ایکس ہینڈل پر تصویر پوسٹ کر کے اس ملاقات کی اطلاع دی۔
جمعرات کو نبانّہ میں سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تامانگ آئے۔ انہوں نے سب سے پہلے شوبھیندو ادھیکاری کو خوش آمدید کہا۔ ذرائع کے مطابق، وہاں طویل عرصے سے رکے ہوئے شلیگوری کے ایس این ٹی کمپلیکس میں ‘سواسٹھیہ بھون سکم’ کی تعمیر کی تجویز پر مثبت گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال اور سکم کے درمیان باہمی نقل و حمل کے معاہدے پر بھی بات ہوئی۔ 2023 کے گلیشیل لیک آو¿ٹ برسٹ فلڈ کے بعد تیستا کے نیچے کی سطح بلند ہو جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ 10 سمیت سکم کے رابطہ نظام میں جو مسئلہ پیدا ہوا ہے، اس پر بھی آج دونوں وزرائے اعلیٰ نے گفتگو کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ریاستیں مل کر کیسے تیستا کی پالی کو ہٹائیں گی، اس پر بھی طویل گفتگو ہوئی۔

Back to top button
Translate »