خاکسار ہند مشن کی جانب سے یوم ڈاکٹر کے موقع پر سمیرا کا استقبالیہ دیا گیا
ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ کا مشہور ادارہ خاکسار ہند مشن کی جانب سے نیشنل ڈاکٹرز ڈے منائے جانے کے موقع پر سسٹر نویدیتا یونیورسٹی سے ایل ایل بی فرسٹ ڈویڑن میں پاس ہونے والی سمیرا اسد کواستقبالیہ دیا گیا ۔
اس پروگرام میں مشن سے وابستہ تمام ڈاکٹر، وکلائ، سماجی کارکنان اور مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مشتاق احمد نے انجام دی۔
خاکسار ہند مشن کی طرف سے سکریٹری ناصر خان للہ نے سمیرا اسد کو ایل ایل بی فرسٹ ڈویڑن میں کامیابی حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور یادگاری تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی مشن سے وابستہ تمام ڈاکٹروں کو ان کی بہترین خدمات کے لیے یادگاری تحائف پیش کرکے ان کی خدمت کو سلام کیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں خاکسار ہند مشن کے سکریٹری ناصر خان للہ نے تمام ڈاکٹروں، وکلا، رضاکاروں اور مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سامرہ اسد کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں اور دعاو¿ں کا اظہار کیا۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر امین نثار، ڈاکٹر شیخ شہنواز، ڈاکٹر ایم اے خان، ڈاکٹر اے سی بیرا، ڈاکٹر بی بوس، ڈاکٹر زینب قادر، ڈاکٹر مسرت ندیم، خاص مہمان ڈاکٹر غفران احمد اور ڈاکٹر دیپک گور شامل رہے۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ابرار احمد، جہانگیر خان، عالمگیر، کپنگ کمار، تبسم آرا (سونی باجی)، سیدستہ پروین، شاہین، توصیف، سہنو، مجاہد، واجد علی، روفی، ریاض اور راج نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔خاکسار ہند مشن ان تمام ڈاکٹروں، وکلا، رضاکاروں اور معاونین کا تہہ دل سے شکرگزار ہے جن کی محنت، تعاون اور خدمات کی بدولت یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچا۔


