میٹرو میں سگریٹ نوشی پر دو ہزار اور بغیر ٹکٹ پر 500روپئے کا جرمانہ
میٹرو میں سگریٹ نوشی پر دو ہزار اور بغیر ٹکٹ پر 500روپئے کا جرمانہ
دور دراز کی ٹرینوں، لوکل ٹرینوں کے بعد اب میٹرو کا جرمانہ بھی بڑھنے والا ہے۔ بغیر ٹکٹ پکڑے جانے سے لے کر میٹرو احاطے میں سگریٹ نوشی، کسی بھی قسم کا ناشائستہ برتاو¿، جھگڑا وغیرہ کرنے پر نئے قانون کے تحت انتظامیہ کارروائی کرے گی۔
اب بغیر ٹکٹ میٹرو میں پکڑے جانے پر 250 روپے کی بجائے میٹرو میں بھی 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بہت سے لوگ کم کرایہ کا ٹکٹ کاٹ کر زیادہ فاصلے کا سفر کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ باہر نکلتے وقت ایک شخص کے ساتھ دوسرا شخص بھی گیٹ سے باہر نکل جاتا ہے۔ انہیں بھی بغیر ٹکٹ کے مسافر شمار کیا جائے گا۔ میٹرو میں بھی جن وشواس ایکٹ، 2026 نافذ ہو رہا ہے۔ اسی کے مطابق کولکتہ میٹرو میں مختلف معاملات کے لیے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ہر اسٹیشن پر اشتہارات لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

