شوبھندو کی ہدایت پر بروئی پور میں بیس مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا

شوبھندو کی ہدایت پر بروئی پور میں بیس مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا

باروئی پور میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی ‘عصمت دری اور قتل’ کے واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اس میں دونوں فرقوں کے لوگ شامل تھے۔احتجاج کے طور پر ان لوگوں نے سڑک کی ناکا بندی کی، ٹرینوں کی آمد و رفت میں رخنہ ڈالا۔علاقے کے لوگوں نے زانیوں اور قاتلوں کو پکڑ کر پولس کے حوالے کیا لیکن پولس نے بی جے پی کے کسی منڈل کی ہدایت پر ان لوگوں کو چھوڑ دیا۔ اس واقعہ کے بعد شوبھندو ادھیکاری، منگل کو باروئی پور کا دورہ کیا اور مسلمانوں کو کھلم کھلا دھمکی دی کہ جن لوگوں نے احتجاج کیا انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور اس کی مدد سے دو سو لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ان سبھی لوگوںکو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی کی جائے گی۔ شوبھند و کی اس ہدایت کے بعد وہاں مسلمانوں کی دھڑ پکڑ شروع ہوگئی۔ رات کے وقت چھاپہ مارکر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اب تک بیس لوگوںکو گرفتا ر کیا گیا ہے۔ شوبھندو نے اس وقت یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جس نوجوان کو عصمت دری اور قتل کے الزام میں ماراگیا ہے وہ بے قصور ہے۔ اس کے گھر والوں کی مدد کی جائے گی۔ باروئی پور کا واقعہ پہلے ہی ایک نیا موڑ لے چکا ہے۔ باروئی پور عصمت دری اور قتل کیس میں ملزم پربھاس منڈل کا مقابلے میں قتل ہو گیا ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اس پر زوردار بحث شروع ہو گئی ہے۔ تاہم ملزمان کا دعویٰ ہے کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے نہ پولیس پر حملہ کیا اور نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے اہل خانہ فکر مند ہوکر عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔ عدالت کے احاطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہ ہو، اس لیے بھاری تعداد میں پولیس بھی تعینات کی گئی۔

Back to top button
Translate »