سرکاری اسکولوں کا یونیفارم تبدیل ہونے کا امکان
سرکاری اسکولوں کا یونیفارم تبدیل ہونے کا امکان
سرکاری اسکولوں میں لباس تبدیل کر سکتی ہے ریاستی حکومت! 2022سے قبل اسکول کا لباس کیسا تھا، اس کا سروے کرنے کی ہدایت اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دی ہے۔ ضلع وار سروے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع اسکول انسپکٹرز یہ سروے کر کے رپورٹ جمع کرائیں گے۔ اگلے ۱۵ دنوں میں ڈی آئی کو یونیفارم سے متعلق معلومات جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ معلوم ہو رہا ہے کہ نیا لباس جو دیا جائے گا، اس کا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ2022 تعلیمی سال سے قبل اسکولوں میں جو رنگ یعنی لباس استعمال ہوتا تھا، اسی کی بنیاد پر تعلیمی سال کے لیے یہ ضلع وار سروے کیا جائے گا۔ معلوم ہو رہا ہے کہ نیلے-سفید لباس کی یک رنگی پالیسی ختم کر کے اسکولوں کا سابقہ اپنا یونیفارم واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

