دھوپ گوڑی شہر کے ریگو لیٹیڈ مارکیٹ میں چلا بولڈوزر

دھوپ گوڑی شہر کے ریگو لیٹیڈ مارکیٹ میں چلا بولڈوزر

جلاپائی گوڑی ضلع انتظامیہ نے پیر کو دھوپ گوڑی شہر کے ریگولیٹڈ مارکیٹ میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف بے دخلی مہم شروع کی، کیونکہ قبضہ کرنے والوں کو نوٹس دیے جانے کے باوجود سرکاری زمین خالی نہیں کی تھی۔یہ آپریشن مقامی پولیس کی موجودگی میں کیا گیا، جہاں بلڈوزر کے ذریعے سرکاری زمین پر بنی بہت سی عارضی دکانوں کو منہدم کر دیا گیا۔مہم شروع ہوتے ہی دکانداروں کے ایک گروپ نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے اپنے عارضی ڈھانچے خود خالی کر دیے۔دھوپ گوڑی کی ریگولیٹڈ مارکیٹ شمالی بنگال کی سبزیوں کی سب سے بڑی تھوک منڈیوں میں سے ایک ہے۔ اس منڈی سے سبزیاں دارجلنگ، کالمپونگ، سکم کے علاوہ نیپال اور بھوٹان تک سپلائی کی جاتی ہیں۔

Back to top button
Translate »