پھول بگان کے مندر کے فنڈ سے 44لاکھ روپئے کی چوری

پھول بگان کے مندر کے فنڈ سے 44لاکھ روپئے کی چوری

مندر کے فنڈ سے 44 لاکھ روپے کی غبن۔ اس سلسلے میں مشرقی کولکاتا کے پھول بگان تھانے میں مندر کی کمیٹی نے شکایت درج کرائی ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ بیلے گھاٹا کے سبھاش سروور کے قریب ایک مندر کی کمیٹی کے چند ارکان نے یہ الزام لگایا ہے۔ شکایت کے مطابق، مندر کے ڈونیشن باکس میں ہر ماہ تقریباً 12ہزار روپے جمع ہوتے ہیں۔ جبکہ پچھلے16 سالوں سے اس کا کوئی حساب کتاب کمیٹی کو نہیں دیا گیا۔ اس حساب کے مطابق، پچھلے 16 سالوں میں تقریباً23 لاکھ روپے ڈونیشن باکس میں جمع ہونے چاہیے تھے۔ اس مندر کے بینک اکاو¿نٹ میں16سال پہلے21 لاکھ روپے جمع تھے۔ لیکن اس کے بعد سے کوئی رقم جمع نہیں ہوئی۔ جنہوں نے اس ڈونیشن باکس کی ذمہ داری سنبھالی تھی، مندر کے عقیدت مندوں کے سوالات پر وہ اس بارے میں کوئی مناسب جواب نہیں دے سکے، پولیس کو یہ بتایا گیا۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق، مندر کے ڈونیشن باکس کے فنڈ سے ۴۴ لاکھ روپے سے زیادہ کی غبن ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزم کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی جائے گی، پولیس نے بتایا۔

Back to top button
Translate »