نئے سال کے جشن سے قبل آپریشن آگھات کے تحت 285افراد گرفتار

نئے سال کے جشن سے قبل آپریشن آگھات کے تحت 285افراد گرفتار


نئے سال کے جشن سے قبل دہلی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ‘آپریشن آگھات کے تحت 285 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
ایکسائز ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ (منشیات)، اور جوئے کے قانون کے تحت 285 افراد گرفتار۔ 504 افراد کو احتیاطی اقدامات کے تحت پکڑا گیا، جبکہ 1,306 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا۔ 116 ایسے افراد گرفتار کیے گئے جن کا سابقہ ریکارڈ مجرمانہ رہا ہے۔ 10 پراپرٹی مجرم اور 5 گاڑیاں چوری کرنے والے بھی پکڑے گئے۔پولیس نے اس وسیع آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا ہےڈی سی پی ساو¿تھ ایسٹ ہیمنت تیواری کے مطابق، یہ آپریشن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں پولیس کے ردعمل کو بہتر بنانا اور کمیونٹی پولیسنگ کو مضبوط کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ‘آپریشن آگھات’ کے پہلے مرحلے میں بھی دہلی پولیس نے بڑی تعداد میں گرفتاریاں اور برآمدگی کی تھی۔

Back to top button
Translate »