پورولیا میں نایاب زمین کا ذخیرہ، معدنی منصوبے کے گرد روزگار کے بڑے امکانات

پورولیا میں نایاب زمین کا ذخیرہ، معدنی منصوبے کے گرد روزگار کے بڑے امکانات

بنگال کے نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ) کی کان کنی کا کام اب مرکزی حکومت شروع کرے گی! اس نایاب معدنی وسائل (ریئر میٹل) کے تجارتی اخراج کے لیے ماہ جاری کی 15 تاریخ کو بھارتی حکومت کی وزارت کان کنی نے نیلامی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس طرح پہلی بار بنگال میں کوئی بڑا معدنی بلاک نیلام ہونے جا رہا ہے۔ یہ نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ ایلیمنٹس) جھارکھنڈ سے متصل جنگل محل پورولیا میں موجود ہیں۔ پورولیا نمبر 2 بلاک کے بیلمہ گاو¿ں پنچایت کے کالا پاتھر، رگھوڈی گاو¿ں میں یہ معدنی ذخائر بکثرت پائے جاتے ہیں، جو دنیا کے نایاب ترین معدنی وسائل میں شمار ہوتے ہیں، تاہم ان کا سب سے بڑا حصہ چین میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ ویتنام، برازیل، روس، آسٹریلیا اور بھارت میں بھی یہ پائے جاتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے جن 20 معدنی منصوبوں کی نیلامی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ان میں ریئر میٹل کی ای-نیلامی صرف بنگال میں ہی ہے۔ جس طرح بنگال میں یہ ریئر ارتھ دریافت ہوا ہے، اسی طرح بنگال میں سونے کی تلاش بھی جاری ہے۔ یہ نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتی عناصر کا ایک خاص گروہ ہے، جس کے اخراج سے ریاست اور مرکز دونوں کی آمدنی میں بہت اضافہ ہوگا۔ اس معدنی منصوبے کے گرد روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزارت کان کنی کے ماتحت ارضیاتی سروے ادارے (جی ایس آئی) نے جو تحقیقی منصوبہ ہاتھ میں لیا تھا، اسی کام کے دوران پورولیا میں یہ ریئر ارتھ دریافت ہوا۔

Back to top button
Translate »